سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 523 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 468 ڈالر پر جا پہنچا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 797 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔