نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورے کے دوران جنیوا میں دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ اس موقع پر اہم سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس سے قبل نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان گئے تھے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے ترقیاتی منصوبوں کی وہ خود نگرانی کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button