انگلینڈ میں نوجوان کے قتل پر احتجاج، 11 پولیس افسران زخمی، 100 مظاہرین گرفتار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ میں 18 سالہ سفید فام نوجوان ہنری نواک کے قتل کے خلاف دائیں بازو کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے، جس کے دوران اب تک 11 پولیس افسران زخمی جبکہ 100 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیمپشائر اور آئل آف وائٹ کے چیف کانسٹیبل الیکسز بون نے ہنری نواک کی گرفتاری کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق چاقو کے وار سے زخمی ہنری نواک کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی جبکہ وہ مسلسل کہتا رہا کہ اس کا دم نکل رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گرفتاری کی ویڈیو دیکھی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔



