ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس کا ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکی قرارداد کا خیر مقدم

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹ رہنما یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاسمین انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کئی ماہ کی کوششوں کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان نے باضابطہ وار پاورز قرارداد منظور کر لی ہے جس کا مقصد ایران میں صدر ٹرمپ کی غیر قانونی اور انتشار انگیز جنگ کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا اعلان کرنا آئینی طور پر صدر نہیں بلکہ کانگریس کا اختیار ہے، اسی اصول کے تحت یہ اقدام ضروری تھا، جبکہ سینیٹ بھی اسی نوعیت کی قرارداد پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔

یاسمین انصاری نے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں اور امریکا کو ایسے کسی بھی فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے جو واضح قانونی اور آئینی منظوری کے بغیر شروع کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کانگریس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button