کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک جواب دیں گے، ایرانی پارلیمنٹ سپیکر

تہران(ویب ڈسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک ردعمل دے گا۔

ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایرانی قوم یہ ثابت کر چکی ہے کہ ایران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا ہے اور ملک اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکہ کے ساتھ مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔

ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button