کویتی افواج نے ایران سے داغے گئے 13 میزائلوں اور 17 ڈرونز کو تباہ کیا،کویتی وزارت دفاع

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت کی وزارتِ دفاع  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویتی مسلح افواج نے آج صبح سے اب تک کویتی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13 بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کر دیا۔

بیان کے مطابق یہ میزائل مختلف رہائشی علاقوں کے اوپر فضا میں ہی مار گرائے گئے جس کے نتیجے میں کچھ ملبہ زمین پر گرا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مسلح افواج نے 17 دشمن ڈرونز کو بھی ٹریک کرکے ناکارہ بنایا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق اس ’ایرانی جارحیت‘ کے نتیجے میں شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی شامل ہے۔ حملے کے باعث ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button