ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط مسترد، جوہری پروگرام پر "نو” سمجھوتہ؛ ایران کا امریکہ کو آر پار کا چیلنج!

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ امریکہ اور اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ایران نے اب بات چیت کا باب بند کرتے ہوئے ابنائے ہرمز میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے ابنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے والے امریکی جنگی جہازوں پر براہِ راست حملے کا سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے سمندری حدود میں اپنی جدید سمارٹ بوٹس کے جارحانہ گشت کی آفیشل ویڈیو بھی ریلیز کر دی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ ابنائے ہرمز اس کا تزویراتی اثاثہ ہے جہاں اب کسی بھی بحری جہاز کی آمدورفت ایران کی طے شدہ شرائط کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی شرائط کو 100 فیصد مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے بھی امریکہ اور اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ ہر حملے کی قیمت چکانی ہوگی۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ویریفائی نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں نے مشرقِ وسطیٰ کے 8 ممالک میں موجود 20 امریکی فوجی اڈوں پر جدید ترین دفاعی نظام اور ریڈارز کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، جس کی تصدیق رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی کی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں ڈپلومیسی کی ناکامی، ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹرن اور ابنائے ہرمز پر ایران کے حتمی کنٹرول کی مکمل سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے سینئر صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




