عیداورہفتہ وارتعطیلات کے بعدکرنسی مارکیٹ میں روپیہ پھر تگڑاہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عید تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے دوبارہ بہتری دکھانا شروع کر دی ہے۔ایکسچینج کمپنیز پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہو کر 279 روپے 52 پیسے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button