آبنائےہرمز کی ناکہ بندی برقرار،ایرانی فوج کی بھی جہازوں کووارننگ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے امریکی ناکہ بندی کی تصدیق کی ہے۔ سینٹ کام نے ایرانی جہازوں کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیا۔ جہازوں کو وارننگ کا سامنا کرنا پڑا۔ایرانی فوج نے بھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کو وارننگ جاری کردی، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایرانی فوج کے پاس ہے، آبنائے ہرمز میں مداخلت کرنے والے فوجی جہاز ہدف بن سکتےہیں۔



