سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ گولارچی کے زیر اہتمام کھورواہ کے نزدیک گوٹھ حاجی سلطان پنھور میں عید ملن پارٹی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ گولارچی کے زیر اہتمام کھورواہ کے نزدیک گوٹھ حاجی سلطان پنھور میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا عید ملن پارٹی کی تقریب سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پنھور ، ضلعی صدر دانش نور سومرو ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسلم آزاد تعلقہ صدر ابو نوحانی ، تعلقہ سیکرٹری رحیم پنھور ، سیاف کے مرکزی رہنما زبیر حسن پنھور ، جی ڈی اے کے رہنما محمد حسن شاہانی ، اصغر نوتکانی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا پروگرام میں ایس یو پی تعلقہ گولارچی کی مختلف یونین کونسلوں سے رہنماؤں و کارکنوں اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں محفل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فنکار محمد خان رند نے اپنی دل کش آواز میں گیت سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

مزید خبریں

Back to top button