دیپالپور:اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘کے تحت موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال شروع

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ کی صدارت میں حکومت پنجاب کے پروگرام”اپنا کھیت اپنا روزگار”میں موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ریونیو سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا،اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں درخواستوں کی شفاف اور میرٹ پر سکروٹنی کویقینی بنانے مستحق کسانوں تک سہولیات کی بروقت فراہمی اور تمام مراحل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کےحوالے سے عملہ کو ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر نے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فلاحی منصوبوں کے ثمرات حقیقی حقداران تک پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےاس پروگرام میں بیروز گاروں کو سرکاری اراضی دس سالہ لیز پر دی جانی ہے جس کے فی ایکڑ ایک سو روپے سالانہ جمع کرانا ہونگے



