ٹھٹھہ،کاراورموٹرسائیکل میں تصادم،5افرادزخمی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )ٹھٹھہ سے کینجھر جھیل جانے والی تیز رفتار موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی مہران کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ٹھٹھہ سے کینجھر جھیل جانے والی تیز رفتار موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی مہران کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں موٹر سائیکل پر سوار کراچی کے تین اور مہران کار میں سوار دو افراد شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر چھتو چند پولیس چوکی انچارج پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر پولیس موبائل کے ذریعے سول اسپتال مکلی منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے یاد رہے کے ویک اینڈ پر سندہ کے مختلف شھروں خاص طور پر کراچی شھر سے تعلق رکھنے اکثر نوجوان موٹر سائکز پر جتھوں کی صورت میں ریس لگاتے ہوئے ٹھٹھہ کے تفریحی مقاموں کا رخ کرتے جس کے باعث اکثر و اوقات اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے جس کی وجھہ سے سیکڑوں نوجوان یا س اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں یا پھر اپاھج یا معزوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوتے ہیں



