اصل جنگ اب معیشت کی ہے، ایران کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، صدر پزشکیان

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اصل جنگ کا میدان معیشت بن چکا ہے اور ایران کو بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی اقتصادی بنیادیں مزید مضبوط بنانا ہوں گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات میں صدر پزشکیان نے نجی شعبے کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنا نجی شعبہ مضبوط اور متحرک ہوگا، اتنی ہی قومی معیشت مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ان کی توجہ ایران کو معاشی طور پر کمزور کرنے پر مرکوز ہے۔

صدر پزشکیان کے مطابق دشمن ایران کی معاشی مزاحمت، روزگار اور عوامی معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایران اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button