سونے پر بڑا ٹیکس، ملائیشیا کے فیصلے نے مارکیٹ ہلا دی

کوالمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا کی جانب سے سونے کی بعض بارز پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد ایشیائی بلین مارکیٹ میں نمایاں ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق مئی کے آغاز سے کچھ سونے کی درآمدی کھیپوں پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جس کے باعث جنوب مشرقی ایشیا کی گولڈ ٹریڈ شدید متاثر ہونے لگی ہے۔
تاجروں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئی ڈیوٹی کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پہلے ہی سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، جبکہ اب ملائیشیا کے اس اقدام نے سرمایہ کاروں میں مزید بے یقینی بڑھا دی ہے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی، جنگی کشیدگی اور ڈالر کی کمزوری کے باعث سرمایہ کار بڑی تعداد میں سونے کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔



