اے آئی سے ڈیجیٹل غلامی کا خطرہ، انسان ڈیٹا بن کر رہ جائیں گے، پوپ لیو

میلان / ویٹی کن(ویب ڈیسک) پوپ لیو چہادہم نے اپنی پاپائیت کی پہلی بڑی مذہبی و فکری دستاویز جاری کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ویٹی کن میں پیش کی گئی دستاویز “عظیم انسانیت” میں پوپ نے خبردار کیا کہ اگر اے آئی کو اخلاقی اور قانونی حدود میں نہ رکھا گیا تو دنیا ایک نئی قسم کی “ڈیجیٹل غلامی” کی طرف جا سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماضی میں چرچ کے غلامی کے کردار پر گہرا افسوس ہے اور اس پر مخلصانہ معافی مانگتے ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ اے آئی انسانیت کیلئے مواقع بھی رکھتی ہے، لیکن غیر ذمہ دارانہ استعمال سے یہ جنگ، استحصال اور سماجی ناانصافی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر خودکار جنگی نظاموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الگورتھم جنگ کو اخلاقی نہیں بنا سکتا، بلکہ یہ اسے زیادہ غیر انسانی بنا دیتا ہے۔

پوپ نے اے آئی ڈویلپرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیکنالوجی فیصلہ دراصل انسانیت کے مستقبل کی تشکیل کرتا ہے، اس لیے اخلاقی ذمہ داری ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دستاویز مستقبل میں اے آئی کے عالمی قوانین اور اخلاقی ضوابط پر اہم اثر ڈال سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button