کراچی،عید قرباں پرقصابوں کے ریٹ لسٹ جاری، پہلے دن بچھیا کٹائی 20 ہزار تک پہنچ گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عید قرباں پر کراچی میں قصابوں کی جانب سے جانور کٹائی کی اوسط ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق بچھیا کٹائی کے پہلے دن کے ریٹ 18سے 20 ہزار روپے ہوں گے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے دن بکرا کٹائی کے ریٹ 4 ہزار روپے ہوں گے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 سے50 ہزار روپے ہوگا۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن عید کے دوسرے، تیسرے دن کٹائی ریٹس 30 فیصد تک کم ہوں گے۔



