آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی اپیل پر بدین میں ڈی سی آ فیس کے سامنے احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی اپیل پر بدین میں ڈی سی آ فیس کے سامنے روینو ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت کی سول ملازمین دشمن پالیسی کےخلاف شدید نعرے بازی کی تفصیل کے مطابق بدین میں آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن آ صف کھٹی اور اللہ بخش کی قیادت میں ڈی سی آ فیس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر بعض ملازمین نے علامتی طور پر پیٹ پر پتھر باندھ رکھے تھے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کو اجاگر کیا جا سکے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے خصوصی ریلیف اور الاؤنس دیئے جائیں جبکہ فیلڈ اسٹاف، سپروائزرز، تپہ داروں اور نچلے عملے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کیلئے علاج اور تعلیم کا خصوصی پیکیج بھی متعارف کرایا جائے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ احتجاج پرامن ہے تاہم اگر حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور بھوک ہڑتال سمیت دیگر احتجاجی اقدامات بھی کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث ملازمین اور ان کے اہل خانہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button