بدین میں پی ایم اے رہنماؤں کی آمد، ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل پر ورثا سے تعزیت

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور شورو اور پی ایم اے کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اسماعیل میمن بدین پہنچے، جہاں انہوں نے کراچی میں قتل ہونے والے ڈاکٹر سارنگ میمن کے ورثا ڈاکٹر عزیز میمن، عبدالکریم میمن اور سرمد میمن سے ملاقات کرکے ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں قابل ڈاکٹرز کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ ڈاکٹرز کو جان کے تحفظ کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ڈاکٹر سارنگ کی فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن میمن، ڈاکٹر عبدالغفور میمن اور ڈاکٹر عظیم میمن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button