پی آئی اے کے عملے کا نیاروپ،یونیفارم ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری ایچ ایس وائے کو مل گئی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے عملے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، جنہیں ایچ ایس وائے کے نام سے جانا جاتا ہے، کا انتخاب کرلیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم کے ڈیزائن پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ ڈیزائن کے انتخاب میں جدت، معیار اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کو بنیادی اہمیت دی گئی، جس کے بعد ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کو منتخب کیا گیا۔
ایئرلائن کے مطابق نئے یونیفارم کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی۔ اس پرواز میں پی آئی اے کا عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں پی آئی اے کے یونیفارم معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارڈن اور برطانوی ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز بھی تیار کرچکے ہیں۔



