لاڑکانہ: پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے مطابق تھانہ باقرانی کی حدود مڈ باھو روڈ کے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا، دوران مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت زاہد عرف زاھو ابڑو کے طور پر ہوٸی ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش اور حاصل کردہ معلومات کے مطابق مذکوره ڈاکو اغوا برائے تاوان, منشیات فروشی, چوری اور پولیس مقابلوں جیسے متعدد سنگین مقدمات و جرائم میں ملوث ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کیجانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے.

مزید خبریں

Back to top button