آبنائے ہرمز کاانتظام سنبھالنا ایران کا قانونی حق ہے،مشیرایرانی سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرمحسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالنا ایران کا قانونی حق ہے۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وہاں گشت کرتے رہیں گے۔محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ایرانی انتظام سے خلیج میں50برس کے عدم تحفظ کا خاتمہ ہوگیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب تباہ کن اور خوفناک ہوگا۔خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کےانتظام میں غیرملکیوں کی کوئی جگہ نہیں۔ سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرنے پراتفاق نہیں کیا۔

مزید خبریں

Back to top button