شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےکئی ٹھکانوں پرکارروائی،11خوارجی ہلاک

 

وانا(جانوڈاٹ پی کے)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 11 خوارجی مارے گئے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button