امریکاایران تاریخی امن ڈیل فائنل،پاکستان کی بہت بڑی سفارتی فتح،ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آبادآمدمتوقع!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاک فوج اور حکومت کی مخلصانہ سالسی رنگ لے آئی، پچھلے 86 روز سے جاری امریکا اور ایران کی ہولناک جنگ بالاخر اپنے اختتام کی طرف بڑھنے لگی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین 60 روزہ عارضی امن معاہدہ فائنل ہو چکا ہے جس کے تحت ابنائے ہرمز کو کھولا جائے گا، امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہوگی اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہنگامی دورہ تہران کے بعد اس تاریخی امن ڈیل کی راہ ہموار ہوئی جس کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر جہاں دنیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں اسرائیلی لابی، بھارت اور بعض پاکستان دشمن قوتوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں اور وہ اس معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق جے ڈی وینس اور جیرڈ کشنر سمیت امریکی و ایرانی اعلیٰ قیادت نے اس عبوری ڈیل کی منظوری دے دی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اشارہ دیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب اسلام آباد میں سجے گی جس میں شرکت اور دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود پاکستان تشریف لائیں گے، جس سے پاکستان عالمی سفارت کاری کا محور بن کر ابھرا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button