دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دہشتگرد بم دھماکے کی شدید مذمت،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس بزدلانہ دہشتگرد کارروائی کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں،بزدلانہ دہشتگرد کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتیں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس اور پاکستان دشمن عناصر کی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی،پوری قوم دہشتگردی اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے مقابلے میں متحد ہے۔



