ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (جانوڈاٹ پی کے)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے اٹل شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



