ایران سےزیادہ ترمعاملات طےپاگئے،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمزکھول دی جائیگی،مسلم ممالک سےگفتگومثبت رہی،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے کے آخری پہلو زیربحث ہیں، ایران ڈیل کا اعلان جلد متوقع ہے، مسلم ممالک کے رہنماؤں سے گفتگو مثبت رہی، ایران معاملے پر کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سےبات کی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اماراتی صدر محمد بن زاید سے گفتگو کی، امیر قطر شیخ تمیم اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے بھی بات کی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی گفتگو کی۔



