کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن 3 مقامات سے پھٹ گئی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 تین مختلف مقامات سے متاثر ہوئی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 20 اور 21 مئی کی درمیانی شب بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے اسٹیشن کے 2 پمپ بند ہوگئے اور پانی کے بریک پریشر سے پانی کی لائن تین مختلف مقامات سے متاثر ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، پمپس بند ہونے سے شہر کو یومیہ 48 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جسے جلد مکمل کر کے سپلائی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button