حج سکیورٹی سخت،مکہ مکرمہ میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز اور میزائل سسٹم نصب

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)سعودی وزارت دفاع نے عازمین حج کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لیے فضائی سیکیورٹی نظام کو فعال کردیا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز نصب کردی گئی ہیں۔

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کو بھی نصب کیا گیا ہے، فضائی سیکیورٹی کے لیے ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایام حج میں زمینی نگرانی کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، ایام حج میں زمینی نگرانی کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے خوش نصیبوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب تک غیر ملکی عازمینِ حج کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 15 لاکھ 18 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ان میں سے 30 فیصد عازمین ‘روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو’ (مکہ روٹ ٹیکنالوجی) کے آسان اور جدید نظام کے ذریعے حجازِ مقدس پہنچے ہیں۔

کمانڈرز نے واضح کیا کہ عازمینِ حج کی سفری و رہائشی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس بار بڑے پیمانے پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button