کراچی میں 18 لڑکیوں سے عصمت دری کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 18 لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے سیریل ریپسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماجدہ پروین کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پھنساتا تھا، مرکزی ملزم کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عامر علی ساتھیوں سمیت 17 سے 18 لڑکیوں سے زیادتی کا اعتراف کرچکا ہے، ملزم شاطر اور عادی مجرم ہے جبکہ اس کے ساتھیوں میں زین، نعمان، سعید شامل ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مرکزی ملزم عامر علی ڈکیتی اور زیادتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ لڑکی نے ملزم عامر علی کو شناخت کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں کینسر کی مریضہ 16 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد باپ بیٹے سمیت تین افراد کی اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نازیبا ویڈیوز بھی بناتے رہے

فیصل آباد کے علاقے رسول پورہ میں ہونے والے واقعے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ آمنہ کی والدہ بشریٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رسول پورہ کی رہائشی بشریٰ بی بی عاطف کے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے، عاطف کا بیٹا احمد اور بیٹی خدیجہ چند روز قبل بشریٰ کے گھر گئے اور اس کی16 سالہ بیٹی آمنہ کو اس کی والدہ کی طبیعت خرابی کا بہانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button