ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، متعدد گرفتاریاں اور ملک بدری

انقرہ (ویب ڈیسک) غیر قانونی افغان مہاجرین میزبان ممالک کی داخلی سکیورٹی اور امن و امان کے لیے سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں، جس کے بعد جرمنی اور ایران کے بعد اب ترکیہ میں بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں پولیس نے شرناق اور بایبُرت کے علاقوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 افغان مہاجرین سمیت 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

بایبُرت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کروانے والے انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے 3 افغان کارندے بھی گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک شخص کو عدالتی حکم پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

ترک حکام کے مطابق گرفتار افراد کو ڈیپورٹیشن مراکز منتقل کر کے افغانستان واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترک محکمہ ہجرت نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت سرحدی نگرانی، گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کا عمل جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق ترکیہ نے رواں سال اب تک 13,500 افغان پناہ گزینوں کو گرفتار اور ملک بدر کیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق سکیورٹی اسکریننگ کے فقدان کے باعث انتہا پسند عناصر کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ میزبان ممالک اب انسانی ہمدردی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button