فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیرصدراوروزیر خارجہ سے ملاقات،بڑے بریک تھروکاامکان

تہران (جانوڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، سکیورٹی صورتحال اور مغربی ایشیا کی مجموعی کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ نے ان کا استقبال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی اور پاکستانی قیادت کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی امن کے امور زیر غور آئیں گے۔

پاکستان اس وقت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان ثالثی کے کردار میں سرگرم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button