ذی الحج کے پہلے جمعے لاکھوں زائرین کی مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی

مکہ(جانوڈاٹ پی کے)مسجد الحرام میں ذی الحج کے پہلے جمعہ لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔

مسجد الحرام میں آج نمازِ جمعہ کے خطبہ میں امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔

امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے کہا کہ ان بابرکت دنوں میں کیے جانے والے نیک اعمال اللّٰہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔

شیخ ماہر المعیقلی نے حجاج کرام کو تلقین کی کہ وہ مناسکِ حج کی حرمت کا خیال رکھیں اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت حج کرنا دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور حج کے منظم اور محفوظ انتظامات میں خلل ڈالتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button