پشاور کے پاور کوریڈورز میں کھلبلی،کے پی حکومت الٹنے کا سنسنی خیز پلان اور امیر زادوں کی ہلاکت کا ہولناک بدلہ شروع!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا کے سیاسی ایوانوں اور لاہور کے ہائی پروفائل حلقوں میں ایک ساتھ ایسی کھلبلی مچی ہے جس نے پورے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ باوثوق عسکری و سیاسی ذرائع کے مطابق پشاور کے پاور کوریڈورز میں اس وقت شدید ترین زلزلہ آ چکا ہے جہاں علی امین گنڈاپور 30 سے زائد ناراض ایم پی ایز کے ساتھ کھلی بغاوت کے لیے تیار ہو گئے ہیں، جس کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تختہ الٹنے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا حتمی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اس سیاسی جنگ میں اس وقت سنسنی خیز موڑ آیا جب شیر افضل مروت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ایک پرانے فیصلے کو ہتھیار بنا کر آئینی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، جس نے نہ صرف سہیل آفریدی بلکہ بانی پی ٹی آئی کو بھی شدید قانونی شکنجے میں جکڑ دیا ہے۔
دوسری جانب، لاہور کے پوش علاقوں میں گلیمر کی آڑ میں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے خلاف اب تک کا سب سے ہولناک آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ سوسائٹی کے بااثر اور امیر ترین افراد کے بچوں کی کوکین اور آئس کے اوور ڈوز سے ہلاکت کے بعد، اب ان ‘امیر زادوں’ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ بدنام زمانہ کوکین کوئین ‘پنکی گینگ’ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے دو ہائی پروفائل انٹرنیشنل نائجیرین ڈرگ ڈیلرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے جو اشرافیہ کے بچوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پشاور کی اس سیاسی کڑکی اور لاہور کے اس ہائی پروفائل ڈرگ نیٹ ورک کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




