اسرائیلی حکومت کابوریابستر گول! ٹرمپ کی نتن یاہو کو عبرتناک گالیاں

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی انٹیلیجنس کے ایک مائنڈ بلونگ ماسٹر سٹروک نے حجازِ مقدس اور مشرقِ وسطیٰ کو خون میں نہلانے کا انتہائی بھیانک اور خوفناک اسرائیلی سیبوٹیج پلان مٹی میں ملا دیا ہے،جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید غصے میں آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔
امریکی جریدے ‘ایکسیاس’ کی تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر فالس فلیگ ڈرون حملے کروا کر اس کا ملبہ ایران پر ڈالنے کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ حج کے ایام میں پوری مسلم دنیا کو ایران کے خلاف کھڑا کر کے امریکہ کو جنگ میں گھسیٹا جا سکے۔پاکستانی ایجنسیوں نے ناقابلِ تردید دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد واشنگٹن، ریاض اور ابوظہبی کے سامنے رکھ کر اس گھناؤنے صہیونی کھیل کا پردہ چاک کر دیا۔
سچائی سامنے آتے ہی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو کو فون پر ایسی عبرت ناک اور غلیظ گالیاں دیں کہ ‘ایکسیاس’ کے الفاظ میں "نیتن یاہو کے بال جل کر رہ گئے”۔ ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ امریکہ اب صرف پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ہی ایران کے ساتھ امن ڈیل کی طرف بڑھے گا،چاہے اسرائیل کو قبول ہو یا نہ ہو۔ اس ذلت آمیز دھچکے کے بعد نتن یاہو کی جنگی کابینہ کا دھڑن تختہ ہو گیا ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن بچانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروا کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس عظیم الشان فتح کے بعد، پاکستانی فوج کے سربراہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی اہم اور تاریخی مشن پر تہران پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ایک خصوصی ‘لیٹر آف انٹینٹ’ پر دستخط کروائیں گے۔ اس امن معاہدے کے تحت امریکہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے اور ابتدائی طور پر 25 فیصد فروزن اثاثے فوری بحال کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ پاکستان کی اس عالمی انٹیلیجنس برتری اور مشرقِ وسطیٰ کو ہولناک تباہی سے بچانے کے اس تاریخی معرکے کی سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے نامور تجزیہ کار معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ لازمی دیکھیں۔




