لیگی ایم پی اے کی شامت،مریم نواز سرکارکیلئے کڑا امتحان

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​شوبز انڈسٹری اور ایوانِ اقتدار کے گٹھ جوڑ سے پیدا ہونے والے ایک شرمناک اور سنسنی خیز سکینڈل نے مریم نواز سرکار کے در و دیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں جہاں معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے متنازع اور لوٹے ایم پی اے ثاقب چدڑ کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ماضی میں گہری دوستی رہی اور بات شادی تک جا پہنچی تھی، تاہم ثاقب چدڑ کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا راز فاش ہوتے ہی جب اداکارہ نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تو موصوف آپے سے باہر ہو گئے اور انہیں مسلسل میسجز کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ فروری 2024 کے انتخابات میں عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر نون لیگ کی گود میں بیٹھنے والے ثاقب چدڑ کا ماضی بھی انتہائی داغدار ہے اور وہ غریبوں کے ساتھ متکبرانہ سلوک سمیت انسانی گردوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ہولناک سکینڈل میں بھی رنگے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button