گردہ فروش سیاستدان کا انجام قریب!پنکی اور خارجی کمانڈرپر بھی بڑا وار!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ مومنہ اقبال کو سنگین دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے بااثر ایم پی اے ثاقب چدڑ کا ایک انتہائی خوفناک اور بھیانک ماضی منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس نے شوبز اور سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ اداکارہ مومنہ اقبال آج باضابطہ طور پر نیشنل کرائم کنٹرول انوسٹی گیشن (NCCI) کے سامنے پیش ہو گئی ہیں، جبکہ دوسری جانب ثاقب چدڑ کا انسانی اعضاء (گردے) نکالنے اور اسمگل کرنے والے بین الاقوامی مافیا کے ساتھ تعلق کا شرمناک اعترافِ جرم کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، مارچ 2017 میں ایف آئی اے (FIA) نے غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری اور اسمگلنگ کرنے والے ایک ہولناک مافیا کو گرفتار کیا تھا، جس میں ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر ثناء اللہ کے ساتھ ثاقب چدھڑ بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ ثاقب چدڑ نے ٹی وی کیمروں اور ہتھکڑیوں میں اعتراف کیا تھا کہ وہ 2013 سے عمان اور جاردن سے آنے والے غیر ملکی مریضوں کے لیے غریب بھٹہ مزدوروں کو بہلا پھسلا کر ان کے گردے نکالنے کے مکروہ اور غیر قانونی دھندے کا حصہ تھے اور بحریہ ٹاؤن و ڈیفنس کے خفیہ گھروں میں آپریشن تھیٹرز بنا کر یہ بھیانک کھیل کھیلا جاتا تھا۔ حیرت انگیز طور پر یہ شخص بعد میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے آزاد الیکشن جیت کر نون لیگ میں شامل ہو گیا، جس پر اب ایف آئی اے کا شکنجہ دوبارہ کسا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ‘پنکی ڈان’ کی کانٹیکٹ لسٹ سے 325 ایسے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں جو اس کے نیٹ ورک کے خریدار اور سہولت کار تھے۔ انوسٹی گیشن کا بنیادی فوکس اب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس کے ان افسران پر ہے جو اس گھناؤنے دھندے کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر عمر جان میر عرف ثاقب طور کو اس کے ساتھیوں سمیت جہنم واصل کر دیا ہے۔ خارجی کمانڈر نے مسجد کے قریب زیرِ زمین بنکرز اور سرنگوں کا جال بچھا رکھا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔




