اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی اے کے روبروپیش ہوگئیں،سنسنی خیز انکشاف نے رونگٹے کھڑے کردیئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ وکیل سمیت این سی سی آئی اے کے روبروپیش ہوگئیں۔این سی سی آئی اے کے باہر مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان خان اور وکیل بہن رمشا اقبال نے کہاکہ لیگی ایم پی اے نوٹس موصول ہونے کے باوجود تاحال نہ پہنچے،معاملہ اداکارہ کی شادی طے ہونے پرخراب ہوا،لیگی ایم پی اے اداکارہ سے شادی کے خواہاں تھے،اداکارہ مومنہ اور لیگی ایم پی اے کے 2022سے تعلقات تھے،لیگی ایم پی اے نے اداکارہ سے شادی کے لیئے رشتہ بھی بھجوایا،بعد میں معلوم ہوا کہ ایم پی اے پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں،ایم پی اے مومنہ اقبال سے تیسری شادی کرنا چاہتے تھے،مومنہ کو پتہ چلا تو اس نے تعلق ختم کر دیا۔
مومنہ کا کہیں اور رشتہ ہوا تو لیگی ایم پی اے نے ہراساں کرنا شروع کر دیا،لیگی ایم پی اے نے مومنہ کے ہونے والے شوہر پربے بنیاد مقدمہ بھی درج کروایا گیا،مومنہ کی شادی مقرر کردہ تاریخ پر یکم جون ہی ہو گی،وکیل کے مطابق تمام دستاویزات، ثبوت افسران کو پیش کر دیئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے معاملہ کا نوٹس لیا۔
مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق اور دیگر وکلاء کے ہمراہ این سی سی آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔
میاں علی اشفاق نے پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الزامات دیکھ کر ہی جواب دیں گے ،ابھی تک الزامات کے کوئی جواب سامنے نہیں آئے ہیں۔



