گلوبل صمود فلوٹیلا واقعہ: پاکستان کا شدید ردِعمل، سعد ایدھی سمیت کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) دفتر خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل انسانی حقوق کارکنوں کی مبینہ غیر قانونی حراست اور اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں انسانی حقوق مشن کو روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زیرِ حراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے تمام کارکنوں کی فوری رہائی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ زیرِ حراست پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button