ثاقب چدھڑاعضاءکاسمگلر نکلا،بھیانک ماضی کے سنسنی خیز انکشافات

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو بلیک میل اور حراساں کرنے کے ہائی پروفائل کیس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والا مسلم لیگ ن کا بااثر ایم پی اے ثاقب چدڑ نہ صرف اس کیس میں نامزد ہوا ہے بلکہ وہ ماضی کا ایک نامی گرامی ریکارڈ یافتہ ملزم بھی نکلا۔ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ لیگی رہنما ماضی میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور گردے نکالنے کے بھیانک و مکروہ دھندے میں بھی قانون کی گرفت میں آ چکا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ثاقب چدڑ نے اپنی پہلی شادی چھپا کر اداکارہ سے رشتے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور سچائی سامنے آنے پر جب مومنہ اقبال کی فیملی نے انکار کیا تو انہیں سنگین نتائج اور حراسگی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم پی اے اور ان کی اہلیہ کو 22 مئی کے لیے سخت نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی اندرونی سیاست میں خواتین ورکرز کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوز اور قیادت کی ماضی کی نازیبا آڈیوز نے بھی ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

​اس لرزہ خیز اسکینڈل کے تمام کرداروں کی ہسٹری، مریم نواز کے ممکنہ ایکشن اور بیوروکریسی کے رویوں پر مبنی حقائق جاننے کے لیے سینیئر جرنلسٹ شکیل ملک کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button