امریکی وزیر خارجہ کے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت اوردورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کی نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت اور بھارت دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 22 مئی کو نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے یورپی ملک سوئیڈن پہنچیں گے۔مارکو روبیو دفاعی سرمایہ کاری بڑھانے اور نیٹو اتحاد کے ساتھ بوجھ کی تقسیم کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے۔



