ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ حملہ ہوگا،ٹرمپ،ہماری فوج نشانہ لگائے ٹریگر دبانے کیلیے تیار ہے،ایران کاپلٹ کر جواب

ایران کے پاس ایٹم بم آگیا تو سب سے پہلے اسرائیل کو تباہ کرے گا،امریکی صدر

تہران/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران پر حملہ کرنے کیلئے ایک گھنٹہ کی دوری پر تھے،اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے ،ہم نے اپنے بحری جہازوں کو لوڈ کرلیا تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کو خلیجی ممالک کی درخواست پر مؤخر کرنے کے دعوے پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہیں۔ دوبارہ حملہ ہوا تو فوری، فیصلہ کن اور بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ادھر ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایک بار پھر صہیونی جال میں پھنس کر ایران کے خلاف جارحیت کی تو ہم اس کے خلاف نئے محاذ کھولیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اور اب جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جائے گی جس کا دشمن کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔ ایک ایک ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button