ایس ایچ او سٹی فاروق آباد نوید انجم کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی

شیخوپورہ(عبدالمجید/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )فارو ق آباد میں ایس ایچ او سٹی نوید انجم کی بطورایس ایچ او تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ شہریوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کی فضا بھی ختم ہونے لگی ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہو چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین اب رات 9 بجے تک نہر واک ٹریک پر بلا خوف و خطر واک کرتی نظر آتی ہیں، جو پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق فاروق آباد اور گردونواح میں سرگرم جرائم پیشہ افراد نے بھی علاقے چھوڑنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ تھانوں میں سفارش اور دباؤ کے کلچر کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او سٹی کا مؤقف ہے کہ شریف شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی نوید انجم نے پریس کلب رجسٹر فاروق آباد کے صدر میاں عبدالمجید اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر نوید انجم کا کہنا تھا کہ

“جرائم پیشہ افراد یا تو خود کو قانون کے حوالے کر دیں یا پھر میرا علاقہ چھوڑ دیں، کیونکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”انہوں نے مزید بتایا کہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار مقدمات میں بھی مدعیان کو ریکوریز فراہم کی جا رہی ہیں اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہری حلقوں نے ایس ایچ او سٹی نوید انجم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button