اسرائیل نے پھر غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمودفلوٹیلاپر حملہ رکدیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی بحریہ نے ایک بار پھر غزہ کے لیے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا ہے۔امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ترکیہ سے غزہ امداد لیجانے والےگلوبل صمود فلوٹیلا میں فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل۔گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں گلوبل صمود فلوٹیلا کےقافلےکابحری جنگی جہاز پیچھا کر رہے ہیں۔



