لاڑکانہ میں ریلوے اراضی کے غیر مجاز کمرشل استعمال کا انکشاف، ڈی سی کا سخت نوٹس

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی)لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو نے ضلع بھر میں پاکستان ریلوے کی اراضی کو پیشگی منظوری اور قانونی این او سی کے بغیر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ڈی سی نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بورڈ آف ریونیو سندھ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت حاصل کیے بغیر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، خط میں خبردار کیا گیا کہ غیر منظم استعمال تجاوزات، غیر قانونی قبضوں اور امن و امان کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے، ڈی سی نے متعلقہ حکام کو فوری قانونی و اصلاحی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.

مزید خبریں

Back to top button