نواحی شہرملکانی شریف میں معرکہ حق ریلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) نواحی شہرملکانی شریف میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ ۔اساتذہ اور چیئرمین یونین کونسل ملکانی شریف کے باہمی تعاون سے جشن معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی ایک سالہ تکمیل کے موقع پر شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں طلبہ، اساتذہ کے علاوہ مقامی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ملک کی سلامتی، اتحاد اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی مرکزی چوک پر پہنچی جہاں شرکاء نے قومی ترانے کی دھن پر جوش و جذبے کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین عظیم لغاری۔شاہ جہاں ملکانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی ملک کی تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے جس نے قومی دفاع، خودمختاری اور وحدت کو مزید مضبوط بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ تعلیم، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو اپنا شعار بنائے۔مقررین نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button