مٹھی کی بکرا منڈی سے3جیب کترے گرفتار، تفتیش شروع

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی بکرا منڈی کے قریب بس ٹرمینل سے پولیس نے جیب کتروں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار جیب کتروں میں ابراہیم ولد احمد بھٹی، رہائشی گاؤں مالکانی ضلع بدین، میہار ولد عارب چانڈیو، رہائشی گاؤں امام بخش چانڈیو اور مرتضیٰ ولد نور حسن بھٹی، رہائشی مالکانی ضلع بدین شامل ہیں، جو مٹھی میں جیب تراشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔مٹھی پولیس نے گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔



