اماراتی اور روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی بحری تجارت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے امارات کے سفارتی کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Back to top button