’’پنکی‘‘کی منشیات استعمال کرنےوالوں کو گواہ بنانے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انمول عرف پنکی کیس میں اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس دوران پنکی کی منشیات استعمال کرنیوالےافرادکو مقدمات میں گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کوکین’’کوئین‘‘پنکی کے محلے داروں نے بھی راز کھول دیئے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنکی کارٹیل کی منشیات استعمال کرنیوالے افراد سے رابطے کئے جائینگے،رضاکارانہ طور پر بیان دینے والے متاثرہ افراد کو گواہ کے طور پر تحقیقات کا حصہ بنایا جائیگا۔پنکی کیس میں اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کی،اجلاس میں ڈی آئی جیز اسدرضا،اظفرمیہسر،عرفان بلوچ،عامرفاروقی اور شیراز نذیر، ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو شریک ہوئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کمیٹی کو کیس کی پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ایف آئی اے،اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کوبھی خط لکھنے کی ہدایت کی گئی۔

پنکی کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، رقوم کی منتقلی،ڈیلرز اور نیٹ ورک کا سراغ کیلئے ٹیکنیکل و سائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button