کوکین’’کوئین‘‘پنکی کے محلے داروں نے بھی راز کھول دیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انمول عرف پنکی کی لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں واقع گھر سے گرفتاری کے معاملے پرمحلے داروں نے ان کی رہائش کی تصدیق کردی۔محلے داروں نے بتایا کہ وہ8سے10ماہ سے یہاں پر رہائش پذیر تھیں اوریہاں پربڑی گاڑیوں میں لوگ آتے جاتے تھےجن میں لڑکیاں اورلڑکے بھی ہوتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ دو سے تین بڑی بڑی گاڑیاں بھی گھر کے باہر کھڑی رہتی تھیں اور تین سے چار افراد گھر کے باہر بیٹھے رہتے تھے۔
ہم تو ڈوبے ہیں صنم،تمہیں بھی لے ڈوبیں گے!پنکی کا پراسرارپیغام،بابا کی بھی تلاش
محلہ داروں نے بتایا کہ رائیونڈ روڑ پر معروف یونیورسٹیاں اور متعدد گرلز ہاسٹل ہیں،اکثر یہاں پراسٹوڈنٹس لڑکیوں کاآناجاناتھا،پنکی رمضان میں غریبوں میں راشن بھی تقسیم کیا کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ پنکی کے پاس ویگو ڈالا ہے اور انہوں نے محلے میں نیک خاتون کا روپ دھارا ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پنکی نواب ٹاؤن میں واقع اس گھر میں بیٹھ کر لاہور اور دیگر صوبوں میں منشیات کا نیٹ ورک چلاتی رہیں۔



