مودی کا دورہ یو اے ای،ایران کو گھیرنے کا نیا خطرناک کھیل شروع!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) عالمی سفارتکاری کے میدان سے انتہائی سنسنی خیز اور چونکا دینے والی خبریں سامنے آئی ہیں جہاں مڈل ایسٹ اور ایشیا پیسیفک میں اقتدار کی نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے اختتام پر تائیوان کے مستقبل پر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ ٹرمپ نے تائیوان کو 25ارب ڈالر کا دفاعی اسلحہ دینے کے معاہدے پر فوری دستخط سے انکار کر کے بیجنگ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اشارہ دے دیا ہے،
بیجنگ نے واضح کر دیا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر وہ براہ راست جنگ سے بھی گریز نہیں کرے گا۔مشرق وسطیٰ میں ایک اور بڑا دھماکہ ہوا ہے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہنگامی دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نئی صف بندیوں کو جنم دے دیا ہے۔
یو اے ای نے سعودی عرب اور قطر سے دوریاں بڑھاتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک نیا خطرناک الائنس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے فجیرہ پورٹ سے نئی پائپ لائن بچھانے پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔




